مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ نے بحری ٹیکنالوجی میں ملک کی نمایاں پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کیا کہ وہ سمندری حدود سے فاصلہ رکھیں بصورت دیگر انہیں اسلامی جمہوریہ کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میجر جنرل حسین سلامی نے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں نیوی کے نئے جہازوں کی نقاب کشائی کی ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ ایرانی بحریہ عالمی بحری طاقتوں کے خلاف ایران کی دفاعی طاقت کی علمبردار ہے جس نے اقدامی اور دفاعی صلاحیتوں میں شاندار ترقی حاصل کی ہے۔
انہوں نے ایرانی بحریی کو کسی بھی مقام پر دشمنوں کا پیچھا کرنے اور دور دراز علاقوں میں جنگی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں کو سمندر میں بڑے اور سست رفتار بحری بیڑے کی شکل میں بہت سی خامیوں کا سامنا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے مخالفوں کو خطے سے دور رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا: ایران کے علاقائی پانیوں سے قریب رہنے پر دشمنوں کو سخت نقصان پہنچے گا۔ ہمارے دشمن طاقت کی زبان کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ہمارے پاس عزم، طاقت اور بھر پور حکمت عملی موجود ہے۔
آپ کا تبصرہ